نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید 140 ارب روپے کے فنڈ مانگ لیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:51

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید 140 ارب روپے کے فنڈ مانگ لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کیلئے حکومت سے مزید 140 ارب روپے کے فنڈ مانگ لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منصوبے کا پی سی ون 3 تیار کرلیا گیا ہے۔ نیلم جہلم منصوبہ 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل کا کام جاری ہے۔