Live Updates

وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس، عمران خان کے الزامات کا انتہائی موثر اور مدلل انداز میں جواب ، ملک دشمنوں کا آلہ کار تک قرار دے ڈالا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس، عمران خان کے حکومت پر لگائے گئے الزامات کا انتہائی موثر اور مدلل انداز میں جواب دیا اور انہیں ملک دشمنوں کا آلہ کار تک قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید مکمل تیاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے آئے اور انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے عمران خان کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا اور لاہور میں ان کی جانب سے مسلم لیگ(ن)اور حکومت پر عائد کردہ الزامات کا زبردست جواب دیتے ہوئے انہیں ملک دشمنوں کا آلہ کار قرار دے ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری پارٹی غیر ملکی اور ملک دشمنوں کی فنڈنگ سے چل رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات