Live Updates

عمران خان کے شریف خاندان پر بھار ت کے ساتھ کاروبار اور نئی شوگر ملیں لگانے کے الزامات بے بنیاد ہیں ،شریف خاندان ان الزامات پرتحریک انصاف کے سربرا ہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کا عمران خان کے الزامات پر ردعمل کااظہار

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھارت کے ساتھ 60ملین ڈالر کے کاروبار کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور ان بے بنیاد الزامات پر شریف خاندان ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جار ی ایک بیان میں عمران خان کے الزامات کے ردعمل میں کہا گیا کہ ہم شریف خاندان پر 2 نئی شوگر ملیں لگانے کے الزام رد کرتے ہیں ۔

عمران خان کا شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ 60ملین ڈالر کے کاروبار کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر شریف خاندان قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :