بیرسٹرعامرحسن نے عوام کے ضمیر پردستک دی ہے،سرکس کے شیروں اوربلے بازوں کو سفیدپوش شہریوں سے کوئی سروکار نہیں ، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی کا مختلف مقامات پرکارنر میٹنگز سے خطاب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ این اے122سے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار بیرسٹرعامرحسن نے عوام کے ضمیر پردستک دی ہے۔ان کی کامیابی سے این اے122میں خدمت کادورشروع ہوگا۔بیرسٹرعامرحسن کے مدمقابل امیدواروں نے ماضی میں بھی کامیاب ہونے کے بعدووٹرزکوتنہاچھوڑدیا تھا۔

سرکس کے شیروں اوربلے بازوں کومزدوروں اورسفیدپوش شہریوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ہرکٹھن وقت میں اپنے کارکنان اورووٹرز کے ساتھ کھڑے رہنا پیپلزپارٹی کاطرزسیاست ہے ۔وہ این اے122میں پیپلزپارٹی کے نامزدامیدواربیرسٹر عامرحسن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پرکارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بیرسٹرعامرحسن کے پاس پیسہ نہیں صرف کردار اورعوام کی انتھک خدمت کرنے کاعزم ہے،ووٹرز یادرکھیں پیسے والے پلٹ کرواپس نہیں آتے۔

(جاری ہے)

عوام اس کوووٹ دیں جوکامیابی کے بعدان کی دہلیزپرآتاجاتا رہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرضمیر کی آوازپرووٹوں پرمہرلگائی گئی توپھر پیپلزپارٹی کی جیت اٹل ہے ۔ بیرسٹرعامرحسن کادامن صاف اوروہ این اے کی عوام کوڈیلیورکرنے کیلئے بیقرارہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے بیرسٹرعامرحسن کی جدوجہد اورقربانیوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔سرکاری اساتذہ اورپٹواریوں سمیت سرکاری اداروں کے اہلکاروں کوزبردستی جلسہ گاہ میں بٹھانے سے سردارایازصادق کوکامیابی نہیں ملے گی کیونکہ این اے122کے ووٹرزنے بیرسٹرعامرحسن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ،11اکتوبر کے دن ہمارے امیدوار کی کامیابی کاباضابطہ اعلان ہوجائے گا۔