پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جانیوالی قرارداد کامتن
پنجاب کابینہ کی بھکی میں گیس سے 1180میگاواٹ کے پلانٹ کی تعمیر کے آغاز پرپاکستانی عوام کو مبارکباد کابینہ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور شبانہ روز مساعی کو خراج تحسین اجلاس وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکرگزارہے جنہوں نے پنجاب میں گیس پاور پلانٹس لگانے کیلئے بھر پور سرپرستی کی
جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:42
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جانیوالی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس بھکی،شیخو پورہ میں گیس سے چلنے والے 1180میگاواٹ کے پلانٹ کی تعمیر کے آغاز پرپاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے ۔یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ اس جدیدترین پاور پلانٹ کی تعمیر پاکستان میں سستی اورماحول دوست بجلی پیدا کرنے میں ایک رحجان ساز اقدام کی حیثیت رکھتی ہے ۔
پنجاب کابینہ کے اراکین وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جن کی قائدانہ صلاحیتوں اورشبانہ روز مساعی کے نتیجہ میں پاکستان میں سب سے کم لاگت اور سب سے زیادہ پیدا وار کے حامل اس پاور پلانٹ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کا آغاز ممکن ہوسکا۔(جاری ہے)
اس منصوبے کی تکمیل سے پنجاب کو جہاں نیشنل گرڈ میں 1180میگاواٹ بجلی کے اضافے کی قومی خدمت سرانجام دینے کا اعزا ز حاصل ہوگا وہاں یہ پلانٹ پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو دور کرنے اور زرعی و صنعتی ترقی کے ذریعے روزگار میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔
اجلاس یہ سمجھتا ہے کہ اس اہم پراجیکٹ کے آغاز سے پنجاب میں مزید ایسے منصوبے لگانے کے لئے راہ ہموار ہو ئی ہے کیونکہ گیس پاورپلانٹ کے منصوبے کے لئے انتظامی ، تکنیکی او رقانونی معاہدوں کے مسودات ماہرین کی مشاورت سے تیار کئے گئے ہیں جوایسے منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے ضروری ہوتے ہیں- پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سیاسی اور انتظامی ٹیم ،عوامی نمائندوں ، سرکاری افسروں و اہلکاروں،فنی ماہرین ،محنت کشوں اوران تمام دیگر افراد اوراداروں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس پاور پلانٹ کی تعمیر میں حصہ لیااوراس اہم قومی منصوبے پرعملدر آمد میں اپنا بھر پورکردارادا کیا۔ یہ اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اوران کی پوری ٹیم کو اس منصوبے کو انتہائی تیزرفتاری اور شفافیت کیساتھ آگے بڑھانے پرمبارکباد پیش کرتا ہے۔ پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکرگزارہے جنہوں نے پنجاب میں گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس لگانے کیلئے بھر پور سرپرستی کی ۔ہم وزیراعظم کی ٹیم اورمتعلقہ وفاقی اداروں کا اس ضمن میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ اجلاس وفاقی وزارت خزانہ ،وزارت پانی وبجلی اور وزارت پٹرولیم کے ساتھ چیف سیکرٹری پنجاب ،محکمہ منصوبہ بندی وترقیات، محکمہ توانائی اور قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز اور ان کے چیئرمین ،چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت مینجمنٹ ٹیم کا ممنون ہے جنہوں نے اس منصوبے میں بھرپور تعاون کیاہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.