سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور کی سفارش پر جبری ریٹائرڈ کئے جانیوالا رائیونڈ سٹی سکول کا ہیڈ ماسٹر عہدے پر بحال

پنجاب سروس ٹربیونل نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری سکولز کے احکامات کو کالعدم قرار دیدیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب سروس ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور کی سفارش پر جبری ریٹائرڈ کئے جانے والے رائیونڈ سٹی سکول کے ہیڈ ماسٹر کوعہدے پر بحال کر دیا ،وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری سکولز کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو رائیونڈ سٹی سکول کے ہیڈ ماسٹر سید ظفر علی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور نے سکول سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے سکول اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے پر انہیں اپنے عہدے سے جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا۔

سابق وزیر کی غیر منصفانہ کاروائی کی سیکرٹری سکولز اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی توثیق کی۔شفاف ٹرائل کا حق دئیے بغیر نوکری سے برطرف کیا جانا غیر قانونی اقدام ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سید ظفر علی ہیڈ ماسٹر کو سماعت کا موقع دے کر قانون کے مطابق عہدے سے ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔تاہم پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے رائیونڈ سٹی سکول کے ہیڈ ماسٹر کوعہدے پر بحال کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری سکولز کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :