Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا منڈی بہاؤالدین میں زیادتی کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کا نوٹس، ملزم گرفتار

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منڈی بہاؤالدین میں زیادتی کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کے تناظر میں مظاہرین پر لاٹھی چارج کے واقعہ کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء منڈی بہاؤالدین میں زیادتی کے بعد 9سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم رضوان کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :