وزیراعلیٰ کا بہاولپور میں پولیو ویکسن کے قطرے پینے سے 2بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا سخت نوٹس

واقعہ کی تحقیقات کا حکم، ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت شہباز شریف کا جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی او رتعزیت کا اظہار

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بہاولپور میں پولیو ویکسن کے قطرے پینے سے 2بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے -وزیراعلیٰ نے دیگر متاثرہ بچوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے - وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی او ر تعزیت کا اظہار کیاہے-

متعلقہ عنوان :