نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے اسلام آباد سے FM-95ریڈیو اسٹیشن سے نشریا ت کا آغاز کر دیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:29

اسلام آباد ۔08 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے اسلام آباد سے FM-95ریڈیو اسٹیشن سے نشریا ت کا آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں FM-95 ریڈ یو اسٹیشن کی نشریات راولپنڈی /اسلام آباد اور گردنواح میں سنی جا سکتی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ کار پاکستان کے 16شہروں تک وسیع کر دیا جائے گا بعدازاں اس کو پورے ملک سے منسلک کر دیا جائے گا تاکہ لوگوں کوان کے گھروں تک روڈ سیفٹی سے متعلق معلومات بہم پہنچائی جا سکیں۔

FM-95ریڈیو اسٹیشن کا بنیادی مقصد عوام میں روڈ سیفٹی سے آگاہی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں تعلیم دینا ہے۔ اس کے ساتھ لوگوں کو سفر ی سہولیات پہنچانے کیلئے موسم کی تازہ ترین صورت حال، موٹرویز اور ہائی ویز پر جاری تعمیراتی کام ، متبادل راستے اوردیگر عوامل کے حوالے سے اہم معلومات نشر کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

موٹرویز اور ہائی ویز پر لوگوں کی بریفنگ، موبائل ایجوکیشن یونٹس کے ذریعے عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنا، ڈرائیوروں کی تربیت کیلئے ملک بھر میں 76تربیتی مراکز کا قیام، مکمل ٹیسٹ کے بعد ڈرائیورنگ لائسنس کا اجراء، طالب علموں کی تربیت کیلئے پہلی سے بارہویں کلاس تک کیلئے روڈ سیفٹی کا نصاب تیارکر کے صوبوں کو اس کے نصاب میں شمولیت کے درخواست کرنا، پالیسی سازوں کو محترک کرنے کیلئے روڈ سیفٹی سیمینارز، ورکشاپس کے قیام ایسے کام پہلے ہی ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :