وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ، وزیراعظم کے رواں ماہ امریکہ کے دورے پر بات چیت کی گئی

دورہ واشنگٹن پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے معاون ہوگا، وزیراعظم

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:27

اسلام آباد ۔08 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعظم کے رواں ماہ واشنگٹن، امریکہ کے دورے پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے معاون ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بے مثال قربانیوں اور بھاری نقصانات کو اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔