ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کی حراست کیخلاف درخواست دائر

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر صوبائی حکومت اور رینجرز کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کی اہلیہ اسما کمال نے درخواست میں موقف پیش کیاہے کہ آٹھ اکتوبر کو رات آٹھ بجے رینجرز نے کمال ملک کو گھر سے حراست میں لیا۔ اب انہیں کہاں رکھا گیا ہے کچھ علم نہیں ہے۔ جسٹس سعادت خان پر مشتمل بنچ نے رینجرز اور حکومت سندھ سے 15 اکتوبر تک جواب طلب کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :