وزیرداخلہ سندھ کی زیرصدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سندھ کے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کے زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق جمعرات کواہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر افسران، علما کرام اور مذہبی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور ضابطہ اخلاق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علما ئے کرام نے ضابطہ اخلاق پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔علماء نے پولیس رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ اشتعال انگیز بیانات، تقاریر، وال چاکنگ پر پابندی ہوگی ۔انہوں نے علمائے کرام کی بعض تجاویز پر فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔