ملک کے بجٹ میں پہلا حصہ دفاع اور دوسرا کسان کی فلاح کا رکھا جائے ‘سراج الحق
کسان پیکیج کے نام پر غریب کسانوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا ،کسان پیکیج کے ذریعے ان جاگیرداروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی محنت کاشتکار کرتا ہے اور پھل جاگیر دار اور سرمایہ دار کھاتے ہیں ، حکومت اگر کسانوں کا کوئی بھلا چاہتی ہے تو انہیں ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے بھارت سے آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت بند کی جائے اور اپنے کسانوں کو کاشتکاری کیلئے مراعات دی جائیں ‘امیر جماعت اسلامی کا جلسہ سے خطاب
جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے بجٹ میں پہلا حصہ دفاع اور دوسرا کسان کی فلاح کا رکھا جائے ، دفاع کے بعد سب سے زیادہ خرچ زراعت پر ہونا چاہئے ،کسان پیکیج کے نام پر غریب کسانوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا ،کسان پیکیج کے ذریعے ان جاگیرداروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی جو پہلے ہی کسانوں کا خون چوس رہے ہیں،محنت کاشتکار کرتا ہے اور پھل جاگیر دار اور سرمایہ دار کھاتے ہیں ۔
حکومت اگر کسانوں کا کوئی بھلا چاہتی ہے تو انہیں ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے ،چاول ،گنا ،مکئی ،کپاس اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے ،بھارت سے آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت بند کی جائے اور اپنے کسانوں کو کاشتکاری کیلئے مراعات دی جائیں ، لاڑکانہ کے شہزادوں ،لاہور کے صنعتکاروں پشاور کے خوانین اور بلوچستان کے سرداروں نے عام آدمی کیلئے کچھ نہیں کیا ،ظالم سرمایہ دار اور جاگیردار 70سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں ،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی اور ہم عوام کی قوت سے ان لٹیروں اور ڈاکوؤں کے گریبان پکڑ لوٹی دولت نکلوائیں گے،بھارت کے ساتھ تجارت کے ذریعے اسے سالانہ اربوں ڈالزکا فائدہ پہنچانے کے ذمہ داروں کو جیل میں ہونا چاہئے ،22کروڑ کا منصوبہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے 29ارب تک پہنچ جاتا ہے مگر یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.