آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکااجلاس، اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال پرغور

افغانستان اورپاک افغان سرحد پربارڈرمینجمنٹ کے امورکاجائزہ لیاگیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال ،خاص طورپرافغانستان اورپاک افغان سرحد پربارڈرمینجمنٹ کے امورکاجائزہ لیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اندرونی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی غورکیاگیا جبکہ پیشہ وارانہ اموربھی زیرغورآئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افغانستان کی تازہ صورتحال اورپاک افغان سرحد پرانتظامات کے حوالے سے غورکیاگیا ۔یہ اجلاس ایسے وقت پر ہوا ہے جبکہ افغانستان میں طالبان نے قندوز پرقبضہ کیاجوسرکاری فوج نے چھڑانے کادعویٰ کیاہے افغانستان کے سرکاری حکام کی طرف سے اس حوالے سے پاکستانی اداروں پرالزامات عائد کئے گئے تاہم عسکری ترجمان نے ان تمام ترالزامات کو مسترد کردیاتھا۔

متعلقہ عنوان :