فیس بک نے غیر پسندیدگی کا دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:18

فیس بک نے غیر پسندیدگی کا دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) فیس بک نے غیر پسندیدگی کا دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ میں فیس بک کے بانی کی جانب سے غیر پسندیدگی کے نئے فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مارک زکمبرگ کی جانب سے اب اس فیچر پر کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اسےفیس بک کا حصہ بنا دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر پسندیدگی کا یہ نیا فیچر روایتی پسند کے بٹن کی طرح نہیں ہوگا بلکہ اس سلسلے میں 6 مختلف کیفیات کے بٹن متعارف کروائے گئے ہیں۔

ان بٹنوں کے ذریعے کسی بھی پوسٹ یا کمنٹ پر اپنی کیفیت کا اظہار کیا جاسکے گا۔ شروعات میں یہ فیچر تجرباتی بنیادوں پر صرف سپین اور آئرلینڈ میں متعارف کروایا گیا ہے تاہم بعد ازاں اسے پوری دنیا کے صارفین کیلئے متعارف کروا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :