وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ناران،کاغان اور دیگر سیاحتی مقامات پر بے ہنگم تعمیرات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار تشویش

متعلقہ حکام کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرز پر خود مختار مینجمنٹ بورڈ قائم کرکے اتھارٹی کو مکمل طور پر فعال اور موثر بنانے کے اقدامات کریں،پرویز خٹک کی اجلاس میں ہدایت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کاغان، ناران اور دیگر سیاحتی مقامات پر بے ہنگم تعمیرات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرز پر خود مختار مینجمنٹ بورڈ قائم کرکے اتھارٹی کو مکمل طور پر فعال اور موثر بنانے کے اقدامات کریں وزیراعلیٰ نے ملاکنڈ اور دیر، چترال کیلئے الگ الگ ترقیاتی ادارے قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے صوبے کے چھ ڈویژنل صدر مقامات میں قائم کی گئی واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز کمپنیوں اور ان شہروں کی ترقی اور خوبصورتی سے متعلق آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل تین روز کے اندر مکمل کرکے ان کمپنیوں کو جلد از جلد فعال بنانے کے اقدامات کریں وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ صوبائی دارلحکومت اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے بعد اگلے مرحلے میں ضلعی سطح پر بھی واٹراینڈ سنیٹیشن سروسز کمپنیاں بنائی جائیں گی تاہم ان کمپنیوں کی خدمات کیلئے کوئی نیا عملہ بھرتی نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ کمپنیاں نجی شعبے کی شراکت سے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی و نکاسی آب کاکام انجام دیں گی وزیراعلیٰ نے کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صرف اچھی شہرت اور پیشہ وارانہ فہم و بصیرت رکھنے والے لوگوں کو شامل کریں اور اس انتخاب میں کسی قسم کی سیاسی سفارش یا دباؤ قبول نہ کریں اور نہ ہی کسی سیاسی شخصیت یا اس کے رشتہ دار کو بورڈ کا رکن بنایا جائے تاہم اُنہوں نے بورڈ میں متعلقہ ضلعی حکومت اور تحصیل و ٹاؤن ناظمین کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا اجلاس میں صوبائی وزراء عنا یت اﷲ، محمد عاطف خان، امتیاز شاہد قریشی، اکبر ایوب، مشتاق احمد غنی ، محمود خان ، قلندری لودھی ، چھ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈویژنل کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس موقع پر ڈویژنل کمشنروں کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنوں میں باقی ماندہ تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنائیں اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی کامیاب تکمیل پر ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے اس بارے میں سر ٹیفکیٹ حاصل کرکے صوبائی حکومت کو ارسال کریں اُنہوں نے اُن شاہراہوں اور بازاروں کی بحالی اور ان میں ضروری شہری سہولتوں کی فراہمی کا بھی حکم دیا جہاں سے تجاوزات ہٹا کر سرکاری اراضی واگذار کی گئی ہے مینگورہ بازار میں این ایچ اے کی جانب سے نجی املاک کو روڈ میں شامل کرنے کے بارے میں سوات کے اراکین اسمبلی محب اﷲ خان اور عزیز اﷲ خان کی شکایت پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو حکم دیا کہ وہ این ایچ اے کے حوالے کیا گیا مینگورہ بازار کا 2.5 کلومیٹر روڈبازار کے دکانداروں کے وسیع تر مفاد میں دوبارہ واپس اپنی تحویل میں لے اُنہوں نے ایبٹ آباد میں شاہراہ قراقرم سے ہٹائی گئی تجاوزات کے نتیجہ میں واگذار کرائی گئی اراضی پر ٹریفک اور دیگر سہولیات کی بحالی کی بھی ہدایت کی اور تمام ڈویژنل کمشنروں کو شاہراہوں پر غیر قانونی پوسٹر، بینر اور بل بورڈ ہٹانے کا بھی حکم دیا وزیراعلیٰ نے ڈویژنل کمشنروں سے کہا کہ وہ اشیائے خوردنی کی قیمتوں اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر بھی کڑی نظر رکھیں تاہم اُنہوں نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں دُکانداروں اور تاجروں کو بے جا طور پر تنگ نہ کیا جائے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :