سانحہ منیٰ پر ایران ، سعود ی بیان بازی فرقہ واریت کو فروغ دینے کا باعث بنے گی، سعودی عملے کی تربیت کی ضرورت ہے، انسانی قدروں کا احساس ہونا چاہیے،حجاج کرام کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی شکایات افسوسنا ک ہیں
چیئرمین اسلامی یکجہتی کونسل قاضی عبدالقدیر خاموش کا مجلس عاملہ سے خطاب
جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے ایران اور سعود ی عرب کے درمیان بیان بازی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی باہمی مخالفت میں سانحہ منیٰ کو سیاسی رنگ دینا فرقہ واریت کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ ایران کی طرف سے جہاں سعودی عرب کو دھمکی آمیز بیانات قابل مذمت ہیں، وہیں آل سعود کو بھی اپنا رویہ تبدیل کرنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کو عملے کی تربیت کرنی چاہیئے ۔کیونکہ حجاج کرام کی ہرسال بڑھتی ہوئی تعداد کو مناسک حج کے دوران کنٹرول نہ کرسکنا اور ان کے ساتھ سختی سے پیش آنے کے واقعات افسوسنا ک ہیں۔(جاری ہے)
سعودی عرب غلطیوں سے سبق سیکھے اور انسانی قدروں کا بھی احساس کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے تمام مناسک حج کی نگرانی کے لئے لگے ہوئے ہیں تو ان سے سانحہ منٰی کی تحقیقات کی جاسکتی ہیں، لیکن تحقیقات مکمل ہوئے بغیر سعودی انتظامیہ کو سانحہ منیٰ کا ذمہ دار قراردینا شرعی اعتبار سے بھی درست نہیں۔
الزامات عائد کرنے سے پہلے ایران کو تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے کو ئی نتیجہ اخذ کرنا انصاف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کو امت کی عظمت اور اتحادکا مظہر رہنا چاہیے، یہاں کسی بھی طبقے کے حوالے سے تحفظات اور تعصبات کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.