سانحہ بلدیہ ٹاون کی ابھی مزید تحقیقات ہونا باقی ہیں: جے آئی ٹی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:51

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی مزید تحقیقات ہونا باقی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقاتی کمیٹی ان دنوں دبئی میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے بیانات کی ریکارڈنگ اور فلم بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم ککا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ فیکٹری مالکان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ دیا گیا ہے۔ کل ٹیم واپس پاکستان آرہی ہے۔