Live Updates

سیاسی جماعتوں کو غیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کی ممانعت ہے، عمران خان کی جماعت غیر ملکیوں کی فنڈنگ پر چل رہی ہے ، تحریک انصاف کو بیرون ملک سے یہودیوں، ہندوؤں اور سکھوں سے فنڈ ملے، اصولوں کی خلاف ورزی کے باوجود الیکشن کمیشن نے ان کو کیسے نشان الاٹ کیا، ان کے جرائم پر پردہ پوشی کی جارہی ہے، عمران خان کو چندے کے بارے میں تمام سوالوں کا جواب دینا ہو گا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاپریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:50

سیاسی جماعتوں کو غیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کی ممانعت ہے، عمران خان کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نیعمران خان کو پاکستان دشمنوں کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو غیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کی ممانعت ہے، عمران خان کی جماعت غیر ملکیوں کی فنڈنگ سے چلتی ہے، تحریک انصاف کو بیرون ملک سے یہودیوں، ہندوؤں اور سکھوں سے فنڈنگ ملی، اصولوں کی خلاف ورزی کے باوجود الیکشن کمیشن نے ان کو نشان کیسے الاٹ کیا، عمران خان کے جرائم پر پردہ پوشی کی جارہی ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے بارے میں الیکشن کمیشن میں درخواست دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کوغیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کی ممانعت ہے، ہر سیاسی جماعت پر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازم ہے، سیاسی جماعتیں غیر ملکیوں سے فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کراتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے اعتراف کیا کہ پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیل ایک ہفتہ قبل جمع کرائی گئی۔ پرویز رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کیوں جاری کیا، الیکشن کمیشن نے اپنے اصولوں کی خلاف ورزی کیوں کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے باہر سے کروڑوں ڈالر جمع کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن ان کو کیسے نشان الاٹ کرتا ہے، 13 ماہ سے حیلے بہانوں سے عمران خان کے جرم پر پردہ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی کے باوجود الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کیوں اجازت دی، عمران خان کے چینی صدر کو رکوانے کیلئے دھرنا دیا، عمران خان کی جماعت غیر ملکیوں کی فنڈنگ سے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج تسلیم کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کا کیس بنے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تحریک انصاف کو بیرون ملک سے یہودیوں ، ہندوؤں اور سکھوں سے فنڈنگ ملی، عمران خان نے غیر ملکیوں سے لیا گیا چندہ الیکشن کمیشن اور عوام سے چھپایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی چوری کو پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر بابر نے بے نقاب کیا، عمران خان کو چندے کے بارے میں تمام سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی محکموں میں عمران خان نے فنڈنگ کی وصولی کا اعتراف کیا، عمران خان نے دھاندلی سے 2013 کے الیکشن میں حصہ لینے کا حق لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ ثبوت عوام کو دکھا رہے ہیں جو عمران خان نے امریکی محکمہ انصاف میں جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے کبھی تاریخیں لیں اور کبھی وکیل تبدیل کرلئے، الزام خان کے چہرے کو عیاں کرنے کا پرچم دانیال عزیز نے اٹھایا، اکبر بابر کو حقائق سامنے لانے کیلئے 13 ماہ جدوجہد کرنا پڑیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے میں صرف لاؤڈ سپیکر کا بل 25کروڑ روپے تھا، عمران خان پاکستان دشمنوں کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان دشمنوں سے پیسے جمع کئے، محب وطن عوام نے پاکستان دشمنوں کے عزائم ناکام بنا دیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات