پولیس اور رینجرز میں کوئی اختلافات نہیں ہیں : معطل ایس ایس پی انویسٹیگیشن لطیف صدیقی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:48

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) معطل ایس ایس پی انویسٹیگیشن لطیف صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کیخلاف اشتہارات چھپوانے کے الزام میں معطل ہونے والے ایس ایس پی انویسٹیگیشن لطیف صدیقی کا کہنا ہے کہ رینجرز نے کراچی میں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پولیس اور رینجرز میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ کل پاکستان واپس جاکر رینجرز کیخلاف اشتہارات کےمعاملے کو دیکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :