` پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن کل منایا جائے گا `

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:45

اسلام آباد،عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن کل-9 اکتوبربروز جمعةالمبارک کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ڈاک کی افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں سیمینارز اور تقریبات کا اہتما م کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

1874 میں اس دن سوئٹزر لینڈ کے شہر ”برن“ کے مقام پر عالمی ڈاک سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں جنرل پوسٹل یونین نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی اس معاہدے کو 22 ممالک نے منظور کیا کو ڈاک کی ترسیل کی ترقی اور ڈاک کے نظام کی بہتری ہے۔ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے `

متعلقہ عنوان :