`وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے زمینداروں کیلئے کسان پیکج نیک شگون ہے،میاں محفوظ الرحمن

سہولیات سے ملک کی ترقی اور عوام میں خوشحالی بڑھے گی،ڈویژنل صر ماڈل فارم سروسز سنٹر `

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:43

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے زمینداروں کیلئے کسان پیکج نیک شگون ہے کسانوں کو سہولیات دینے سے ملک کی ترقی اور عوام میں خوشحالی بڑھے گی ایسے پروگرامات مرتب کرتے وقت ماڈل فارم سروسز سنٹرز کے منتخب ارکان کی بھی رائے لی جائے ان خیالات کا اظہار ماڈل فارم سروسز سنٹر کے ڈویژنل صدر میاں محفوظ الرحمن اور سیکرٹری اطلاعات ملک عبدالقیوم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی اور ڈویژنل سطح پر قائم ماڈل فارم سروسز سنٹروں کے منتخب ارکان روزانہ کی بنیاد پر زمینداروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں اور یہ علاقائی سطح پر زمینداروں کو درپیش مسائل و مشکلات اور رکاؤٹوں سے واقفیت رکھتے ہیں لہذا ان کو کو بھی ایسے کسان پیکجز جیسے پروگراموں کو مرتب کرتے وقت ضلعی سطح پر منتخب ارکان کو بھی تجاویز کیلئے شامل کریں انہوں نے کسان برادری کیلئے خصوصی پیکج کو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشخالی کیلئے نیک شگون قرار دیدیا ۔

`