`ضمنی الیکشن این اے 122، عوامی رابطہ مہم کل رات12بجے ختم ہو جائے گی

ووٹ کے حصول کیلئے امیدواروں کا آخری راؤنڈ متوقع یوسی چیئرمین و پینلز کے ساتھ ” سیاسی ڈنر“ کے ساتھ اختتام پزید ہوگا`

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) این اے 122 کے ضمنی الیکشن کیلئے تین جماعتوں کے امیدوار ایک دوسرے کے کپڑے اتارنے پر اتر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہ براہ راست الیکشن کمپین میں موجود ہیں، سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ”راؤنڈ“ شروع ہوگیا ہے جس کا اختتام 9 اور 10 اکتوبر کی درمیانی رات کو ہوجائیگا۔دونوں اطراف سے کامیابیوں کے دعوے کئے جاتے رہے جبکہ تیسری سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی اپنی انتخابی مہم میں مصروف دکھائی دیئے۔ دونوں جماعتیں منصوبہ بندی کررہی ہیں جلسوں میں لوگ جلوسوں کی شکل میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :