`حکومت اخلاص کے ساتھ تعلیمی اداروں میں ٹارگیڈ آپریشن کرے ، تعاون کیلئے تیار ہیں اے ٹی آئی

انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی کی یونیورسٹیوں کے ناظمین کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو `

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) انجمن طلبہ اسلام کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے علم و عرفان کا مرکز ہیں انہیں دہشت گردوں کی آما جگاہ نہیں بنے دیں گے ،حکومت اخلاص کے ساتھ تعلیمی اداروں میں ٹارگیڈ آپریشن کرنا چاہیے تو تعاون کیلئے تیار ہیں ۔اے ٹی آئی کے کارکنان دہشتگردوں کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک دشمن عناصر کو کہیں پناہ نہیں ملے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونیورسٹیوں کے ناظمین کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اکرم رضوی نے مزید کہاکہ جہاد کے نام پر چلنے والی دکان داری بند ہو نے والی ہے۔حکومت نام تبدیل کرکے ملک میں فساد پھیلانے والی کالعدم جماعتوں کا بھی نیٹ ورک توڑے ۔ملک حالت جنگ میں ہے اس لئے انسداد دہشتگردی کیلئے قوانین کی ضرورت ہے کیونکہ حالت جنگ میں زمانہ عمل کے قوانین نہیں چل سکتے۔اے ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ پاکستا ن کی آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے۔ حکمران قوم کو صرف طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کررہے۔ `