` وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو امریکہ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونگے،22 اکتوبر کو اوبامہ سے ملاقات کرینگے
وزیراعظم کے دور ہ امریکہ سے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا وزیراعظم 777 بوئنگ طیارے کی بجائے چھوٹے جہاز کا استعمال کرینگے ،اجلاس میں فیصلہ `
جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو امریکہ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما سے بائیس اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرینگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمعرات کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت امریکہ کے دورہ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔
اجلاس میں پاک امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف کے آئندہ دور ہ امریکہ سے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دینے کے حوالے سے معاملے کو اجاگر کرنے کا موقع ملے جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے پاکستان کے نقصان سے امریکی حکام کو آگاہ کیا جائیگا ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دورہ امریکہ کے موقع پر وزیراعظم 777 بوئنگ طیارے کی بجائے چھوٹے جہاز کا استعمال کرینگے ، وزیراعظم کے ہمراہ اٹھارہ ارکان پر مشتمل وفد ہوگا۔
وفد کے ارکان کا ابھی تعین ا تک نہیں کیا جاسکا۔ وزیراعظم نوا ز شریف اکیس اکتوبر کو واشنگٹن پہنچیں گے ، بائیس اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کرینگے وزیراعظم کی وطن واپسی چوبیس اکتوبر کو ہوگیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.