پی سی پی میں بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل فوج کی زیر نگرانی شروع

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان (پی سی پی) میں بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل فوج کی زیر نگرانی شروع ہو گیا ہے‘ چھپائی کا عمل شروع ہوتے ہی پی سی پی کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں مرحلہ وار ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی سی پی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہو گیا گزشتہ روز چھپائی کا عمل شروع ہوتے ہی پی سی پی کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی ہے۔

جبکہ خارجی اور داخلی راستوں پر خار دار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر ٹریفک‘ عام پبلک کا داخلہ بند کرنے کے علاوہ غیر متعلقہ افراد اور مہمانوں کا داخلہ بھی پی سی پی کی عمارت سیکیورٹی کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :