دس سال قبل دل دہلا دینے والے زلزلے کے تباہ کن اثرات آج بھی نمایاں ہیں،برجیس طاہر
جن خاندانوں نے قدرتی آفت میں مالی وجانی نقصان اٹھائے اُن کے دلوں میں اپنوں کی یادیں آ ج بھی تروتازہ ہیں حکومت بحالی کے کاموں میں انفراسٹرکچر کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے
جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرنے8اکتوبرکے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج سے دس سال پہلے دل دہلا دینے والے زلزلے کے تباہ کن اثرات آج بھی نمایاں ہیں اور جن خاندانوں نے اس قدرتی آفت میں مالی وجانی نقصان اٹھائے اُن کے دلوں میں اپنوں کی یادیں آ ج بھی تروتازہ ہیں۔
اُنہوں نے آج سے دس سال قبل ایک پوری نسل کے صف ہستی سے مٹنے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دس سال بعد پھر سے کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں پھول کھلنے لگے ہیں لیکن ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو قدرتی آفات سے بچانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی طے کرنا پڑے گی۔اُنہوں نے کہا کہ اس امر میں انفراسٹرکچر کی مضبوطی ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے وفاقی وزیر نے گزشتہ چند سالوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر قدرتی آفات کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حکومت قدرتی آفات کے نتیجے میں تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے کاموں میں انفراسٹرکچر کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کر رکھیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.