رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 8 اکتوبر کے ہولناک زلزلہ کے شہداء کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:29

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 8 اکتوبر 2005ء کے ہولناک زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جمعرات کو یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دعائیہ تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے راولپنڈی کیمپس میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلباء اور اساتذہ ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے کہا کہ یہ دن 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے ہولناک زلزلہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ زلزلہ کو10 سال کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے۔ زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد کی کمی آج تک محسوس ہو رہی ہے اور ہم ان کا دکھ بھول نہیں پائے۔

متعلقہ عنوان :