لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں سول ججز کو اگلے عہدوں میں ترقی کی منظور ی دی جائے گی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:29

لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چیف جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں سول ججز کو اگلے عہدوں میں ترقی کی منظور ی دی جائے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں عدالت عالیہ کی سات رکنی انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردارطارق مسعود کے علاوہ جسٹس اعجازلاحسن ،جسٹس سید منصورعلی شاہ ، جسٹس محمد خالد محمود خان ، جسٹس شاہد حمید ڈار اورجسٹس محمد یاورعلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں لاہورسمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کے 100سے زائد جوڈیشل افسروں کی ترقی کا جائزہ لیا جائے گا، انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں سول ججز سے سینئرسول ججز اورسینئر سول ججز سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی دینے بارے منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :