نادرا کسان پیکج اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تعاون کے لئے تیار ہے‘ چیف سیکریٹری سندھ سے ڈی جی نادرا کی ملاقات میں بات چیت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:26

کراچی ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن سے ڈائریکٹر جنرل رجسٹریشن نادرا محمد طلحہٰ سعید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی توثیق سے مشروط کسان پیکج پر عملدرآمد کے لئے نادرا حکومت سندھ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نادرا نے پیشکش کہ سندھ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں، پینشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے عمل میں لانے کے سلسلے میں مدد کے لئے تیار ہے۔

چیف سیکریٹری نے نادرا کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور حکومت سندھ کی جانب سے بھرپور تعاون اور روابط کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سیف سٹی حکمت عملی پر مذاکرات کے فروغ کیلئے بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :