چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عدالتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہونے کے بعد 12اکتوبر کونئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کرینگے

لاہور کی تمام عدالتوں کا یکجا کرنے کا عمل مکمل ،احتساب ، سینٹرل اور ڈرگ عدالتوں کونئے جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹ کرنے کا عمل جاری

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ) لاہور کی تمام عدالتوں کا یکجا کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا،احتساب ، سینٹرل اور ڈرگ عدالتوں کولاہور کے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹ کرنے کا عمل 12اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک عدالتوں کی شفٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 12اکتوبر کو افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بھر میں بکھری ہوئی عدالتوں کوسول سیکرٹریٹ پنجاب کے بالمقابل واقعہ سیشن کورٹ کے قریب نئے جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔عدالتوں کی شفٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے اور شفٹنگ کا یہ عمل بارہ اکتوبر سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک عدالتوں کی شفٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بارہ اکتوبر کو افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

عدالتوں کو یکجا کرنے کے منصوبے کے تحت لاہور کی احتساب عدالتوں،سینٹرل کورٹس،بینکنگ کرائم کورٹس،تحفظ پاکستان عدالت،ڈرگ کورٹس،صارف عدالتوں،اینٹی نارکوٹکس عدالتوں،کسٹم ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ کی عدالتوں کو نئے جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔عدالتوں کے یکجا کرنے سے سائلین اور وکلاء کے مسا ئل میں کمی آئے گی اور انہیں مختلف عدالتوں کے لئے دور دراز کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے جبکہ وقت کی بھی بچت ہو گی۔