مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف نے حلقہ NA-122 کے ضمنی انتخاب کو دولت کی تشہیراور نمائش میں تبدیل کر د یا، الیکشن کمیشن نے انتخابی قواعد اور ضوابط کی سرعام خلاف ورزی پر آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں،ضمنی انتخاب مذاق بن کر رہ گئے ہیں
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کا یبان
جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:23
اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-122 کے ضمنی انتخاب کو دولت کی تشہیراور نمائش میں تبدیل کر دیا ہے مگر الیکشن کمیشن نے انتخابی قواعد اور ضوابط کی سرعام خلاف ورزی پر آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں۔ ان حالات میں اس حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب مذاق بن کر رہ گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جس تبدیلی کی بات کر رہی ہے وہ تبدیلی انتخابی عمل کومہنگا اور عام آدمی کی پہنچ سے دور کرنے کی صورت میں نظرآ رہی ہے۔ سینیٹر سیعد غنی نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران ایک طرف مسلم لیگ(ن) سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے تو دوسری طرف تحریک انصاف دولت کی نمائش کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس عمل کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عوام انتخابی عمل کو دولت کی نمائش میں تبدیل کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔
سینیـٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بیرسٹر عامرحسن عوام کی دہلیز پر جا کر اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.