نیب تفتیشی افسران کو جدید خطوط پر تر بیت کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،نیب کا کام ملک سے بد عنوا نی کا خاتمہ اور ملز مان کو انصاف کے کٹہرے میں لا نا ہے،چیئر مین نیب قمر ز مان چو ہدری کی پو لیس ٹریننگ کا لج سہا لہ میں تفتیشی افسران کے تر بیتی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:22

اسلام آ با د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چیئر مین قو می احتساب بیورو(نیب) قمر ز مان چو ہدری نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی افسران کو جدید خطوط پر تر بیت فراہم کر نے کے لیئے پر عزم ہے،نیب میں خد مات سر انجام دینا صرف ڈ یوٹی ہی نہیں بلکہ قو می فر یضہ ہے۔انہوں نے جمعرات کے روز پو لیس ٹریننگ کا لج سہا لہ میں نیب کے تفتیشی افسران کی جد ید خطوط پر تر بیت کے کورس کا جا ئزہ لیا۔

(جاری ہے)

نیب کے ڈائر یکٹر جنرل ٹریننگ نے سو لہو یں اور اٹھا رہویں گر یڈ کے 110 تفتیشی افسران کے لیئے منعقد کئے جا نے والے کو رس کے حوالے سے چیئر مین نیب کو بر یفنگ دی۔کو رس کے دوران تفتیشی افسران کو قا نون کے نفاذ،حکومتی اداروں کے آپریشنز، قا نون، وائٹ کا لر کرائمز اور تفتیش کے حوالے سے جد ید خطوط پر تر بیت دی جا رہی ہے۔اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نیب نے کہا کہ نئے بھر تی ہو نے والے تفتیشی افسران کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے ، نیب کا کام ملک سے بد عنوا نی کا خاتمہ اور ملز مان کو انصاف کے کٹہرے میں لا نا ہے۔کمانڈر پو لیس ٹر یننگ کا لج سہا لہ سہیل اقبال تا جک نے چیئر مین نیب سو ینیئر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :