کوسٹ گارڈ کے عملے نے غیرملکی سمیت68پاکستانیوں کوگرفتارکرلیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)کوسٹ گارڈ کے عملے نے غیرملکی سمیت68پاکستانیوں کوگرفتارکرلیاجوغیرقانونی طورپربیرون ملک جاناچاہتے تھے یہاںآ مدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوسٹ گارڈ کے عملے نے غیرقانونی طورپرگوادرکے علاقے میں شبیان روڈ پرواقع چیک پوسٹ پربیرون ملک جانے والے 34افغان اور34پاکستانی باشندوں کو18خواتین اوربچوں کے ہمراہ حراست میں لے لیاجوغیرقانونی طورپربغیرکسی قانونی دستاویزات کے ایران کے راستے یورپ جاناچاہتے تھے جن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔`