پی سی بی کا ہیڈکوارٹر لاہور سے وفاقی دارالحکومت منتقل کرنے کے لئے قرارداد سینیٹ میں جمع

پی سی بی ریاست کا نشان ہے لہذا اس کا مرکزی دفتر وفاقی دارالحکومت میں ہونا چاہیے ، قرارداد کا متن چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے پی سی بی کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا جائے تاکہ وفاق مضوط ہو، بصورت دیگر دوسرے شہروں میں بھی پی سی بی کے دفاتر قائم کئے جائیں جس مین تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر 3 ماہ کے لئے نمائندگی دی جائے، درخواست میں موقف موجودہ پی سی بی کا نام ابتدا میں بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان پاکستان تھا ، قیام 1948 میں عمل میں آیا، بین الاقوامی سطح پر پی سی سی بی کو 1952 میں باقاعدہ ادارہ تسلیم کیا گیا ، 1972 پر اس کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں تھا ،پھر ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں اسے لاہور منتقل کردیا گیا اور پھر آج تک وہیں سے پی سی بی کے تمام فیصلے ہو رہے ہیں

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:57

پی سی بی کا ہیڈکوارٹر لاہور سے وفاقی دارالحکومت منتقل کرنے کے لئے قرارداد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈکوارٹر لاہور سے وفاقی دارالحکومت منتقل کرنے کے لئے قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔سینیٹر سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل کی جانب سے ایوان بالا میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ پی سی بی ریاست کا نشان ہے لہذا اس کا مرکزی دفتر وفاقی دارالحکومت میں ہونا چاہیئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے پی سی بی کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا جائے تاکہ وفاق مضوط ہو، بصورت دیگر دوسرے شہروں میں بھی پی سی بی کے دفاتر قائم کئے جائیں جس مین تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر 3 ماہ کے لئے نمائندگی دی جائے۔سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے 5 ہزار ملازمین ہیں اور وہ تمام لاہور سے تعلق رکھتے ہیں لہذا پی سی بی کا تمام سیٹ اپ اسلام آباد منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

تاہم ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو اس وقت 530 ملازمین چلا رہے ہیں جن کا تعلق ملک کے تمام حصوں سے ہے اور اس میں متعدد ہائی پروفائل سیٹوں پر سندھ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔سینیٹ میں قرارداد جمع ہونے پر مختلف اراء سامنے آنے کے بعد اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے رائے دی کہ معاملے کو بحث کے لئے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا جائے جس پر چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے پی سی بی ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا معاملہ سینیٹر حاصل بزنجو کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کے سپرد کردیا۔

واضح رہے کہ موجودہ پی سی بی کا نام ابتدا میں بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان پاکستان (بی سی سی پی) تھا اور اس کا قیام 1948 میں عمل میں آیا، بین الاقوامی سطح پر پی سی سی بی کو 1952 میں باقاعدہ ادارہ تسلیم کیا گیا جب کہ 1972 پر اس کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں تھا لیکن پھر ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں اسے لاہور منتقل کردیا گیا اور پھر آج تک وہیں سے پی سی بی کے تمام فیصلے ہو رہے ہیں۔ `