پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جاتی سربراہان کا اجلاس ، مختلف تدریسی اور انتظامی امور کے بارے میں چیرمین اور ڈائریکٹرز کو خصوصی ہدایات دی گئیں

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:50

پشاور۔08 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جاتی سربراہان کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان جمعرات کو منعقد ہوا جس میں مختلف تدریسی اور انتظامی امور کے بارے میں چیرمین اور ڈائریکٹرز کو خصوصی ہدایات دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمسٹر قوانین کو مکمل طور پر لاگو کرنے سمیت تدریسی سیشن کے دوران طلبہ کی نظم و ضبط کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

شعبہ جاتی سربراہان سے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ تمام چیرمین قوانین کے اندر رہتے ہوئے طلبہ کی بھر پور معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس کے طلبہ کو سمسٹر سسٹم کے بارے میں بھر پور آگاہی فراہم کی جائے اور بلا کسی تفریق طلبہ کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ٹائم ٹیبل کے مطابق کلاسیں یقینی بنائی جائیں اور کلاسز کے دوران ان کی حاضری کی جانچ پڑتال کی جائے۔ انہوں نے موجودہ حالات میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کے لئے ہدایات جاری کیں اجلاس میں ڈینز آف فیکلٹیز اور رجسٹرار یونیورسٹی آف پشاور سمیت جامعہ کے 43 شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :