ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ،جواب طلب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔فلاح انسانیت فاونڈیشن کے وکیل اے کے ڈوگر نے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ افسران نیان کی درخواست کی سماعت کر کے فیصلہ نہیں کیا جو کہ توہین عدالت ہے۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فاونڈیشن خدمت خلق کے کام کرتی ہے یہ تنظیم کالعدم نہیں۔سرکاری وکیل بھی عدالت کے روبرو تسلیم کر چکے ہیں کلہ فلاح انسانیت فاونڈیشن کالعدم تنظیم نہیں ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ افسران نے ان کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جبکہ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے فلاح انسانیت فاونڈیشن کو سماجی بھلائی کے کام جاری رکھنے سے روکا جا رہا ہے۔جس پر عدالت نے فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر اکیس اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :