Live Updates

پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدوار کے قتل کے ملزموں کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدوار کے قتل کے ملزموں کی درخواست ضمانت پر تھانہ گڑھی شاہو کے ایس ایچ اوسے ریکارڈ طلب کر لیا۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انصاری نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم اسلم ڈوگر،شبیر اور فرخ کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ان کے خلاف سیاسی دباؤ پربلدیاتی امید وارچوہدری غفارگجر کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

لہٰذا استدعا ہے کہ گواہی اور شہادت نہ ہونے پران کی ضمانت منظور کی جائے۔ مدعی مقدمہ انصار گجر نے بتایا کہ سیاسی رنجش کی بنا ء پر ملزمان نے ان کے بھائی کو سرعام گولیاں مار کے قتل کیا لہٰذا انکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ عدالت نے تھانہ گڑھی شاہو کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات