ماڈل عبیرہ قتل کیس کے ملزم کا جج پر عدم اعتماد کا اظہار ،کیس دوسرے سیشن جج کوبھجوادیا گیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ماڈل عبیرہ قتل کیس کے ملزم فاروق الرحمن نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیاجس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم نے کیس دوسرے سیشن جج کوبھجوادیا۔گزشتہ روز لاہورکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ملزم طوبیٰ ،حکیم ذیشان اور فاروق الرحمن کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلا نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ان کے خلاف ماڈل عبیرہ کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف کوئی گواہ اور شہادت موجود نہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پولیس چالان میں ملزمان گنہگار قرار پاچکے ہیں لہٰذا ان پر فرد جرم عائد کی جائے۔ ملزم فاروق الرحمن کے وکیل نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مقدمے کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔ عدالت نے کیس سیشن جج لاہور کو واپس بھجوا دیا۔ ملزم کے عدم اعتماد کے باعث تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :