سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کی حراست کیخلاف درخواست دائر

عدالت عالیہ نے صوبائی حکومت اور رینجرز کو نوٹس جاری کردیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت اور رینجرز کو نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کی اہلیہ اسماء نے آئینی درخواست میں موقف پیش کیا کہ گزشتہ رات 8بجے رینجرز نے کمال ملک کو گھر سے حراست میں لیا۔ اب انہیں کہاں رکھا گیا ہے کچھ علم نہیں۔ جسٹس سعادت خان پر مشتمل بنچ نے رینجرز اور حکومت سندھ سے پندرہ اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔