Live Updates

عمران خان کی لاہور میں درگاہ میاں میر پر حاضری ، پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی

میری والدہ کی قبر بھی یہاں ہے،بچپن سے یہاں آتاتھا ، تحریک انصاف کے سربراہ کی گفتگو

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے درگاہ میاں میر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ جمعرات کو حاضری کے موقع پر ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی اور علیم خان بھی تھے۔

(جاری ہے)

درگاہ میر پر حاضری کے موقع پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں میر کی درگاہ پر فاتحہ خوانی کیلئے آیا ہوں، میری والدہ کی قبر بھی یہاں ہے، ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے یہاں آتے تھے اور پورا زمان پارک یہیں عید کی نماز ادا کرتا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات