الیکشن کمیشن کی این اے 122 میں امیدواروں کو دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 122کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر امیدوار اپنی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدواروں کو دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، امیدوار اپنی نقل و حرکت میں احتیاط کریں اور سفر کے دوران بلٹ پروف گاڑی اور جیکٹس استعمال کریں،امیدوار گاڑی کے سن روف کھول کر خطاب نہ کریں،جلسہ گاہ پہنچنے کیلئے ہمیشہ غیر متوقع راستہ استعمال کریں، امیدوار ہجوم کے اندر نہ جائیں اور اپنے ہمراہ قابل اعتماد سیکیورٹی گارڈزرکھیں۔

متعلقہ عنوان :