اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبرکو ہی ہوں گے‘سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات تیس نومبرکو ہی ہوں گے،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی یقین دہانی پردرخواست نمٹا دی، جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ تیرہ اکتوبر تک دارالحکومت میں حلقہ بندیاں مکمل کرلی جائیں گی، جس کے بعد شیڈول جاری کردیا جائے گا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔