وکلاء ہر آڑ ے وقت میں متحد یکجا ہوکر مفاد پرست کالے کو کا مقابلہ کیا ،علی احمد کرد

وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کی مرہون منت ہے ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی یشن کا وکلاء سے خطاب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی یشن پاکستان کے سابق صدر ممتاز قانون دان علی احمد کرد ایڈوکیٹ نے کہاخضدار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ آمروں جاگیرداروں سرمایہ داروں اور نوابوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر مظلوم طبقے کی نمائندگی کی جنرل ایوب سے لیکر جنرل مشرف تک آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے وکلاء ہی تھے ۔

آج ملک میں جمہوریت کا سائیہ نظر آرہاہے یہ وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کی مرہون منت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خضدار میں ہادی شکیل ایڈوکیٹ پینل کے وکلاء سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ہادی شکیل ایڈوکیٹ ۔ محمد قاہر شاہ ایڈوکیٹ ۔خالد کبدانی ایڈوکیٹ اور خضدار بار کے صدر بشیر احمد ایڈوکیٹ۔

(جاری ہے)

محمد انور ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا ء نے ہر آڑے وقت میں یکجا ہوکر مفاد پرست کالے کوٹ والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جنھوں نے وکالت کے نام پر ہی وکلاء کی باعزت طبقے کو مفادات کی بھینٹ چڑھایا مقررین نے کہا کہ کالے کوٹ اور کالی ٹائی ہی متحد ہوکر مشرف دور کی ظالمانہ اقدامات کو نہ صرف روکا بلکہ انہیں پسپائی پر مجبور کیا انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر ایک دیانت دار اور پیشہ ورانہ قیاد ت لانے کے لیئے آپ وکلا بھائیوں کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں ہمیں امید ہے خضدار کے وکلاء ہادی شکیل ایڈوکیٹ پینل کو ووٹ دیں گے اور ہائی کورٹ بار کے امیدواروں کی جیت کے لیئے نہ صرف ووٹ دیں گے بلکہ ان مفاد پرستوں کا ڈت کر مقابلہ کریں گے جنھوں نے وکلاء کے حقوق پر ڈاکے ڈالے سینیئر وکلاء نے خضدار کے وکلاء کی یکجہتی کو سراہا اور خواتین وکلاء کی موجود گی کوایک مثبت قدم قرار دیا ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :