Live Updates

عمران خان کی بزرگ ہستی حضرت میاں میر ؒکے دربار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

پی ٹی آئی کے سربراہ نے میاں میر قبرستان میں اپنی والدہ اور دیگر عزیز و اقارب کی قبور پر بھی حاضر دی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بزرگ ہستی حضرت میاں میر ؒکے دربار مبارک پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ، عمران خان نے میاں میر قبرستان میں اپنی والدہ اور دیگر عزیز و اقارب کی قبور پر بھی حاضر دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی ، این اے 122سے امیدوار عبد العلیم خان ، پی پی 147سے امیدوار شعیب صدیقی ،جمشید اقبال چیمہ اور دیگر کے ہمراہ دربار حضرت میاں میر ؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی ۔

اس موقع پر این اے 122میں کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔دربار انتظامیہ کی طرف سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو تبرک کے طور پر چادریں بھی پیش کی گئیں۔بعد ازاں عمران خان نے دربار سے متصل قبرستان میں اپنی والدہ اور دیگر عزیز وا قارب کی قبور پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ عمران خان نے میڈیا کوبتایا کہ بچپن میں زمان پارک کے سارے رہائشی عید کی نماز پڑھنے یہاں آیا کرتے تھے ۔قبل ازیں عمران خان روحانی شخصیت الحاج صوفی شوکت قادری سے ملاقات کی اور ان سے این اے 122کے ضمنی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :