Live Updates

پالپا کی ہڑتال سے حکومتی وزیر نے کروڑوں کا فائدہ اٹھایا: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:35

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پالپا کی ہڑتال سے حکومتی وزیر نے کروڑوں کا فائدہ اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پالپا کی ہڑتال کے باعث حکومتی وزیر شاہد خاقان عباسی کو کروڑوں کا فائدہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پائلٹس کی تنظیم پالپا کے احتجاج سے پی آئی اے کی کئی فلائٹس بند ہو گئیں جس سے پی آئی اے کو توچالیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا تاہم وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی جو کہ نجی ہوا باز کمپنی ائیر بلیو کے مالک ہیں انہیں اس ہڑتال سے چھ دنوں میں کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :