وسیع تر ملکی مفاد اور بقا کیلئے مفاہمت کی پا لیسی پر عمل پیرا ہیں ،راجہ پرویزاشرف

حکو مت اپنی سمت درست کرے ،ضرب عضب آپریشن ملک کی ضرورت تھی، کسی جماعت کے تحفظات ہیں اور وہ جائز ہیں تو انہیں دور کیا جا نا چا ہیے،2013ء کاالیکشن آراوز کاتھا،میڈیا سے گفتگو قمر زمان کائرہ سے چو ہدری نصراﷲ خاں کا ئرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:35

گجرات( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) سا بق وزیر اعظم را جہ پرویز اشرف نے کائرہ ہاؤس میں پا کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چو ہدری قمر زمان کائرہ و کائرہ برادران سے ان کے سربراہ چو ہدری نصراﷲ خاں کا ئرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا بعد ازاں رات کے وقت میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ نندی پور ایک گھمبیر مسئلہ ہے یہ کہنا درست نہیں کہ پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہم وسیع تر ملکی مفاد اور بقا کیلئے مفاہمت کی پا لیسی پر عمل پیرا ہیں ہما را مقصد یہ تھا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہواور پیپلز پارٹی نے اپنا وہ کردار ادا کیا ہے جس کا ہمیں سیاسی نقصان ہوا ہے مگر ہم نے یہ کام پارٹی اور سیاست سے بالاء تر ہو کر ملکی استحکام کیلئے کیا ہے دہشتگردی کے خلاف کیے جا نے والا آپریشن ضرب عضب ایک ایسا آپریشن ہے جس کی ملک کو ضرورت تھی دہشتگرد ایک مائنڈ سیٹ ہے یہ کیسے بنا اس کی شاخیں کہاں کہاں ہیں یہ ایک طویل بحث ہے اب داعش ہے بحر حال دہشتگردی سے اسلا می ممالک کو بہت نقصان پہنچا ہے دہشت گردی کی فلاسفی سے مسلما نوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے ما ر ایک سوال پر کہا کہ ملک میں مارشل لاء کا کو ئی چا نس نہیں جب کو ئی مارشل لاء آتا ہے تو وہ کوئی چا نس بنا کر تو نہیں آتا سر دست کوئی ایسے حالات نہیں اگر حکو مت اپنی سمت درست کرے ہما رے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف شدید گرمیوں میں ہو تی تھی اگر اس دور کا ہما رے دور سے موازنہ کریں تو ہما رے دور میں 6روپے یو نٹ تھی اور 160ڈالر بیرل تیل تھا ہما رے پاس اس وقت مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے پا س ہائیڈرل پاور کم تھی اور ہم سبسڈی بھی دیتے تھے اور ہمیں نقصان ہو رہا تھا اب تو تیل 34ڈالر پر چلا گیا ہے مگر انہوں نے ریٹ 16\17روپے فی یونٹ کردیا اب تو وہ تیل لے کر وہ کا رخانے بھی چلا دیں جو گیس پر چلتے ہیں تو ان کو بجلی سستی پڑتی ہے ہم نے رینٹل پاور بنائے پا نچ سال کیلئے انہوں نے کینسل کردیے اب انہوں نے شارٹ ٹرم آئی پی پی بنا لی ہے انہوں نے صرف نام تبدیل کیا ہے کر اچی آپریشن کے سوال پر کہا کہ دہشتگرد تو دہشتگرد ہے جس پارٹی میں بھی ہو آپریشن ہونا چا ہیے اور اگر کسی جماعت کے تحفظات ہیں اور وہ جائز ہیں تو انہیں دور کیا جا نا چا ہیے آپریشن سے کراچی میں یقینا فائدہ ہے مسلم لیگ ن کے سا بقہ رویے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے کا رکن نا لاں ہیں جس کا ہمیں نقصان بھی ہواہے ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ یہ آر اوز کہ الیکشن تھے اور بے شک کو ئی بھی تھیلا کھول کر دیکھ لیں انہوں نے کہا کہ ہم ایشو زکی سیاست کریں گے اس مو قع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چو ہدری تنویر اشرف کائرہ ،پی پی پی کے سا بق ضلعی صدر چو ہدری طا ہر زمان کائرہ ،سا بق تحصیل ناظم کھا ریاں چو ہدری ندیم اصغر کا ئرہ ،چو ہدری ظہیر اصغر کا ئرہ سا بق صوبا ئی وزیر چو ہدری ریاض ،چو ہدری اختر چھوکر کلاں، چو ہدری اشرف گا کھڑی و دیگر معززین بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :