پنجاب میں ٹیٹرا پیک ملک کے ذریعے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کا انکشاف

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:27

پنجاب میں ٹیٹرا پیک ملک کے ذریعے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب میں مردہ اور حرام جانوروں کے گوشت کی فروخت کے بعد اب معروف برانڈ کے ٹیٹرا پیک ملک کے ذریعے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ فوڈ نے انکشاف کیا کہ چار معروف برانڈ کے نام پر عوام کو ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ مہیا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹیٹرا پیک دودھ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھی بھجھوائے گئے،جس کی رپورٹ میں دودھ کے ناقص اور ملاوٹ شدہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ فوڈ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ مضر صحت دودھ کی فروخت روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی چور دروازے سے معروف برانڈ کے ٹیٹرا پیک کے ذریعے دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :