بھارت کو ترسیل 4 ارب ڈالرسے متعلق خبریں گمراہ کن قرار

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) بھارت کو ترسیل کئے گئے چار ارب ڈالر سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں، اسٹیٹ بینک نے عالمی بینک کی رپورٹ کی سختی سے ترید کردی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان سے بھارت کو ترسیلات کی صورت میں بھیجی جانے والی رقوم چار ارب ساٹھ کروڑ ڈالر نہیں، بعض میڈیا چینل اس خبر کو عالمی بینک کی طرف سے انکشاف قرار دے رہے ہیں، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس قسم کی خبریں گمراہ کن ہیں، اور مرکزی بینک ان کی تردید کرتا ہے، ادائیگیوں کے توازن کے مطابق سال دوہزار چودہ میں بھارت کو بھیجی جانے والی ترسیلات بیس ہزار ڈالر اور وہاں سے پاکستان آنے والی ترسیلات کا حجم بتیس لاکھ ستر ہزار ڈالر رہا، جبکہ اس دوران بھارت سے مجموعی ادائیگیاں ایک ارب ستتر کروڑ ڈالر اور پاکستان سے سینتالیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر رہیں۔

متعلقہ عنوان :