مینوفیکچررز یوریا کی فی بوری پر105 روپے کم کرنے پر راضی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) کاشت کاروں کو سستی کھاد ملے گی، مینوفیکچررز پچاس کلو کے یوریا کی فی بوری پر ایک سو پانچ روپے کم کرنے پر راضی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکو مت نے گذشتہ ماہ کمرشل صارفین کے لیے قدرتی گیس کی قیمتوں میں تریسٹھ فیصد اضافہ کیا تھا، جس کے باعث مقامی فرٹیلائزر نے بھی یوریا کی فی بوری پر ایک سو چالیس سے ایک سو ساٹھ روپے بڑھا دیئے تھے۔ جس سے قیمت ایک ہزار نوے روپے تک پہنچ گئی تھی۔ وزیر پیڑولیم اور وزیر خوراک سے مذاکرات اور گیس نرخوں میں رعایت کے بعد مینوفیکچررز پچاس کلو والا فی بیگ ایک سو پانچ روپے سستا کرنے پر رضامند ہوگئے۔